the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد،12؍ نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں 5 تا 11 نومبر تک منعقدہ یوم آزاد تقاریب کے تحت مختلف تعلیمی و ثقافتی پروگراموں کی آخری کڑی کے طور پر اسٹاف کے بچوں کے لیے ابتدائی جماعت تاگریجویشن، دوڑ، مضمون نویسی، ڈرائنگ اور پینٹنگ،نظم اور نعت خوانی، تقریری مقابلہ اور کوئز کا اہتمام کیا گیا۔مضمون نویسی کے لیے ساتویں اورآٹھویں جماعت تک کے بچوں کے لیے’’ ہماری زندگی میں کمپیوٹر کی اہمیت‘‘ ،نویں اور دسویں جماعت کے لیے ’’گلوبل وارمنگ‘‘، اور گیارھویں تاگریجویشن کے لیے ’’ سیاست اور قومی ترقی ‘‘ کا موضوع دیا گیا تھا۔ڈرائنگ اور پینٹنگ کے لیے چھوٹے بچوں کو مختلف خاکوں میں رنگ بھرنا تھا جب کہ چھٹی سے ساتویں تک کے بچوں کے لیے ’’آبی آلودگی‘‘ ، آٹھویں اورنویں کے لیے ’’گاؤں کا بازار‘‘ اور دسویں سے گریجویشن تک کے طلبہ کے لیے ’’قدرتی آفت‘‘ پر ڈرائنگ بنا نا تھا۔ تقریری مقابلے کے لیے پانچویں اور چھٹی جماعت کے لیے ’’اسکول میں میرا پہلا دن‘‘، ساتویں اور آٹھویں کے لیے ’’مولانا آزاد کا بچپن ‘‘ ، نویں اور دسویں کے لیے’’ قدرتی وسائل کا تحفظ ‘‘اورگیارھویں سے گریجویشن تک کے طلبہ کے لیے’’پاکی نصف ایمان ہے‘‘ موضوع مقر رکیا گیا تھا۔ان پروگراموں کے انعقاد کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی تھیں۔’’دوڑ ‘‘مقابلے کی کمیٹی میں محمد جمال الدین خاں ،پی۔ حبیب اللہ ، ابرار احمد، شیخ نویداور جناب محمد عمران،’’مضمون نویسی‘‘ میں مصباح الانظر،ڈاکٹر سید محمود کاظمی اور سنجے دیا نند، ’’پینٹنگ مقابلہ ‘‘میں محترمہ



ٹی۔ ارندھتی،پی حبیب اللہ،وسیم راجا اور درگا بھوانی، ’’کوئز ‘‘میں ڈاکٹر محمد شاہد رضا،ڈاکٹر قیصر احمد، محمد امتیاز عالم اور عبیداللہ ریحان،’’نظم اور نعت خوانی‘‘ میں ڈاکٹر محمد فہیم اختر،ڈاکٹرشمس الہدیٰ، ڈاکٹر ظفر گلزار اور محمد زبیر احمد، تقریری مقابلے میں ڈاکٹر محمد فریاد، ڈاکٹر جاوید ندیم ندوی وغیرہ شامل تھے۔ان پروگراموں کے انعقاد میں ڈاکٹر فیروز عالم ، شریک کنوینر محمد زبیر احمد،ڈاکٹر ظفر گلزار ، پی۔ حبیب اللہ، محمدامتیاز عالم اور عبیداللہ ریحان نے اہم کردار ادا کیا۔ڈیڑھ سو سے زائد بچوں نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر بچوں میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئی۔تعلیمی اور ثقافتی پراموں کے کو آرڈنیٹر اور یوم آزاد تقاریب کی انتظامی کمیٹی کے رکن ڈاکٹر فیروز عالم نے ا س موقعے پر شیخ الجامعہ پروفیسر محمد میاں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام پروگراموں کے انعقاد میں ان کی ذاتی دلچسپی اورتوجہ شامل رہی ہے اور انھی کی کوششوں سے یونیورسٹی طلبہ کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کے لیے بھی پروگرام ترتیب دیے گئے۔ان پروگراموں کی خاص بات یہ تھی کہ ان میں عصر حاضر کے اہم مسائل مثلاً تعلیم،کمپیوٹر،آلودگی،صفائی،قدرتی وسائل اور ماحولیات کا تحفظ وغیرہ پر زور دیا گیا۔ ان پروگراموں کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون کے لیے انھوں نے نائب شیخ الجامعہ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد،رجسٹرار پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ مختلف پروگراموں کے کوآرڈنیٹرز،مقابلوں کے ججوں،انسٹرکشنل میڈیا سنٹر،دیگر عملہ اور بچوں اور ان کے والدین کا خاص طورسے شکریہ ادا کیا۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.